خواجہ حسن نظامی کا شمار اردو ادب کے معروف نثر نگاروں میں ہوتا ہے۔انہوں نے بہت سے موضوعات پر قلم اٹھایا، لیکن 1857ء کی جنگِ آزادی اور مغل خاندان کی بربادی کے حوالے سے ان کی تحریریں بہت زیادہ مشہور ہوئیں۔ ان کا اسلوب تحریر سادہ، رواں اور پر اثر ہے۔
خواجہ صاحب کو مضمون نگاری میں خاص کمال حاصل تھا اور وہ روزمرہ کی عام چیزوں کو بھی اتنے دلچسپ انداز میں بیان کرتے تھے کہ پڑھنے والا ان کی” تحریر میں کھو جاتا ہے۔”
